کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 شدت پسند ہلاک

ہنگو: کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ کرم ایجنسی کے علاقے بارہ چمکنی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بمباری کے نتیجے میں کئی شدت پسندوں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں شدت پسند وں کے خلاف جاری آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ 3 دنوں میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ7 سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.