کراچی: 2 پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے والا ملزم ایبٹ آباد سے گرفتار

کراچی: پٹیل پاڑہ میں 2 پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے والے ملزم خیام خان کوایبٹ آباد سے گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خیام خان نے دورانِ تفتیش 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایاجاتا ہے تاہم ملزم کو دو روزمیں ایبٹ آباد سےکراچی منتقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نےنیپئرکے علاقے سے مبینہ ٹارگٹ کلراورلیاری گینگ وارکے رکن عمران عرف ٹرانی کوگرفتارکرلیا، ملزم نے اب تک 8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.