کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

کراچی: آگرہ تاج کالونی کے علاقے الفلاح روڈ پر دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ رایل نیوزکے مطابق نامعلوم افراد آگرہ تاج کالونی کے علاقے الفلاح روڈ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، بم پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی جاری ہے جب کہ 2 روز سے علاقے کی بجلی بھی بند ہے

تبصرے بند ہیں.