لاہور( شوبزڈیسک )سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کامیابیابیوں نے میرے اندرعاجز ی پیدا کر دی ہے ِ میں نے کبھی کسی کردار کو چھوٹا یا بڑا نہیں سمجھا کیونکہ کوئی بھی فنکار اپنی اداکاری سے کردار کو بڑا اور لازوال بناتاہے ۔ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ میری شناخت ٹی وی ہے اور میں ہر وقت اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو رہتا ہوں ۔میں نے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ مجھے ٹی وی پر کام کرتے ہوئے اتنا عرصہ گزر گیا ہے اور میں اپنی پسند کا کردار نبھائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کمرشلز بھی کئے ہیں اور یہ بھی اداکاری کی ہی ایک قسم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک اچھا اداکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو بہترین طریقے سے ادا کر سکے ، میں نے خود کو کبھی بڑااداکار نہیں سمجھا بلکہ آج بھی خود کو طفل مکتب سمجھتا ہوں اور مجھے سیکھنے کیلئے طویل عرصہ درکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈرامہ انڈسٹری نے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کا سحر توڑ دیا ہے جس کی کامیابی کا کریڈٹ سب لوگوں کو جاتاہے۔
تبصرے بند ہیں.