کراچی کی جماعتیں اپنے ہی عسکری ونگز سے خوفزدہ ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آج 1965 والے حالات نہیں ہیں لیکن بھارت کو خیال رکھنا چاہیے کہ پاکستان میں خودکش حملہ آوروں کی مکمل کورموجودہے جو ہر روز یہ دعا مانگتی ہے کہ ہمیں جمعہ نصیب ہو، بھارت کا یہ منصوبہ ہے کہ سرحدوں کونہ چھیڑاجائے لیکن پاکستان کو اندرونی طورپر کمزورکردیاجائے۔ کہ بھارت نے کشمیرکی ساری جدوجہدپاکستان میں شروع کرادی وہ ہمیں اب تک ایک آزادملک ہی تسلیم نہیں کرتا،بھارت پاکستان سے کبھی کوئی چیز نہیں خریدتا،وہ ہمیں ملک نہیں اپنی مارکیٹ سمجھتاہے اور ہم اپنے دشمن کو بڑابھائی قراردیتے ہیں۔اے پی سی سے اچھے نتائج کیلیے فوج کو آن بورڈ لینا ہوگا،پتہ نہیں مجھے اے پی سی میں بلاتے ہیں یا نہیں لیکن یہ ہے کہ اس سے قبل ہونیوالی اے پی سیزکے نتائج کچھ نہیں نکلے،اب نکلنے چاہئیں،جس ملک میں خزانہ لوٹنے والے نیب چیرمین لگ جائیں گے،اس ملک کی معیشت کیا ہوگی،پاکستان کا کشکول کسی ڈائنامائیٹ سے بھی نہیں ٹوٹے گا،ملک قرضوں میں جکڑاہے اور سارے ہی خوش ہیں۔

تبصرے بند ہیں.