سیاسی تجزیہ کار عبد القادر حسن نے کہا ہے کہ متحدہ والے جرائم پیشہ ہیں،، انہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا ،کراچی میں خون خرابہ کرانے کے بعد الطاف حسین برطانیہ بھاگ گیا،،متحدہ نے جو بویا وہی آج کاٹ رہی ہے،، جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا کہنا ہے کہ طالبان جتنے بھی بُرے ہوں انہوں نے پاکستان کی علیحدگی کا مطالبہ نہیں کیا۔ رائل نیوز کے پروگرام ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر حسن کا کہنا تھا کہ متحدہ والے جرائم پیشہ لوگ ہیں انہوں نے جو بویا تھا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے رہائشیوں نے عمران فاروق قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پر زور دیا،،کراچی میں امن کیلئے طاقت اور دانشمندی دونوں استعمال کرنا ہونگی۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر حسن نے کہا کہ کراچی میں خون خرابہ کرانے کے بعد الطاف حسین برطانیہ بھاگ گیا۔ پروگرام کے دوران ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا کہنا تھا کہ طالبان جتنے بھی بُرے ہوں انہوں نے پاکستان کی علیحدگی کا مطالبہ نہیں کیا۔ نواز حکومت اور سٹیبلشمنٹ کو کراچی میں امن کیلئے ذمہ داری پورا کرنی ہوگی
تبصرے بند ہیں.