کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس انٹیلی جنس افسرسیمت 3افراد جاں بحق

کراچی: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اس دوران پولیس کے انٹیلی جنس افسر سمیت 3 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ جب کہ رینجرز اور پولیس نے مخلتف علاقوںمیں کارروائی کے دوران 40 سے زائد ملزموں کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی میں شرپسندوں کے حوصلے اتنےبڑھ گئے ہیں کہ وہ قانون کے محافظوں کونشانہ بنانے سے بھی نہیں ڈرتے ، اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قصبہ کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نےفائرنگ کرکے سب انسپکٹر شیرمحمدکوقتل کردیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسدکےمطابق مقتول اقبال مارکیٹ تھانے کا انٹیلی جنس افسرتھا ، مقتول نے حال ہی میں 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیاتھا۔ شبہ ہے گرفتار ٹارگٹ کلر کے ساتھیوں نے ہی سب انسپکٹر کو قتل کیا جبکہ نیپئر کے علاقے نورانی بس اسٹاپ پر 25 سالہ محمد عامرکو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ، مقتول بھیم پورہ کا رہائشی اور محنت مزدوری کرتاتھا ، سپرہائی وے جمال گوٹھ میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نےکارروائی کے دوران 40 سے زائد ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور لوٹا ہوا سامان قبضےمیں لےلیا۔

تبصرے بند ہیں.