پاکستان میں 2018 کے انتخابات کے حوالے سے جس شہر پر سب کی نظریں لگی ہیں وہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے جس کی سیاست میں گذشتہ چند برس کے دوران آنے والی تبدیلیوں نے ان انتخابات کو یہاں سے میدان میں اترنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ہی ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے۔
ایم کیو ایم ماضی میں کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرتی رہی ہے مگر اس مرتبہ جہاں اسے اندرونی طور پر تقسیم کا سامنا ہے وہاں وہ رواں برس ہونے والی حلقہ بندیوں سے بھی مطمئن دکھائی نہیں دیتی
تبصرے بند ہیں.