کراچی میں پیدا ہونے والی بد ترین صورتحال سے پنجاب حکومت کو بھی سبق لینا چاہیے‘ عارف لوہار

پنجاب حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کوپیش نظر رکھتے ہوئے سیوریج کے نظام کی بہتری پر توجہ دے ‘خصوصی گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے کراچی میں پیدا ہونے والی بد ترین صورتحال پنجاب حکومت کیلئے بھی سبق ہے ، یہاں بھی موسلا دھار بارش کے بعد سیوریج کا نظام جواب دے جاتاہے اور پوش علاقے بھی کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب جاتے ہیں اس لئے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہارنے کہا کہ کراچی میں لوگوں کااربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ہماری معیشت کو بھی اسی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ایک میز پر بیٹھیں اور وسائل مختص کر کے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج کے نظام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ ہم ایسے مزید کسی نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ عارف لوہار نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی بڑھتی ہوئی آبادی کوپیش نظر رکھتے ہوئے سیوریج کے نظام کی بہتری پر توجہ دے کیوکہ کہیں ایسا نہ کہ غفلت کی وجہ سے ہمارا بھی کراچی جیسا حال ہو جائے ۔

تبصرے بند ہیں.