کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کئی علاقوں میں کارروائی،30 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کو شکنجے میں جکڑنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں ، آج بھی رینجرز اور پولیس کے مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،رینجرز اپنی بھر پور کوشش کررہی ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے

تبصرے بند ہیں.