کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق، مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آج بھی 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ گلستان جوہر سے 8 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔ کراچی میں ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملنے کاسلسلہ جاری ہے، آج ملیر کینٹ کے علاقے میں واقع پولٹری فارم کےقریب سے 2 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کو شدید تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میٹھادر کے علاقے سے ایک شخص کی لا ش ملی جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ، لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فور ڈی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئےچل بسا،مقتول کی شناخت رضا خان کے نام سے ہو ئی ،شہید ملت روڈ اور نیپا چورنگی پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ کلر ندیم عرف بہاری کو گرفتارکرلیا ہے ، ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق ندیم عرف بہاری کےقبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
تبصرے بند ہیں.