کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 25 افراد گرفتار

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 افراد سمیت 4 بھتہ خوروں کو بھی گرفتار کیا گیا، ٹارگٹڈ کارروائیاں جن علاقوں میں کی گئیں ان میں لیاقت آباد، منظور کالونی، ایم اے جناح روڈ، گلشن غازی، کورنگی، سلطان آباد اور گلبرگ کے علاقے شامل تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد سے مختلف قسم کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں

تبصرے بند ہیں.