کراچی:
ڈی ایم سی کے پریذائیڈنگ افسر وحیداللہ کو اپنی جگہ کسی اور شخص کو انتخابی ڈیوٹی پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی میں انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی ایم سی کے 16 گریڈ کے پریزایئڈنگ افسر وحید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وحیداللہ کو پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لیے پریذایئڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا لیکن اس نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا، اور جب زبیر نامی شخص انتخابی ڈیوٹی کے لیے آراو کے روبرو پیش ہوا تو ڈی ایم سی کے ریٹائرڈ افسر نور محمد نے راز فاش کردیا اور کہا کہ میں وحید اللہ کو پہچانتا ہوں یہ وہ شخص نہیں۔
تبصرے بند ہیں.