کراچی: لیاری میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گینگ وارسے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز نے لیاری میں سرچ آپریش کے دوران گینگ وارسے تعلق رکھنے والے 6 ملزموں کوگرفتارکرلیا جس میں ارشدپپوکے قتل میں ملوث ایک ملزم بھی شامل ہے۔ رایل نیوز کے مطابق لیاری میں رینجرزکی بھاری نفری نےسنگولین،نیاآباد اورآٹھ چوک کی ناکہ بندی کرکے گھر گھرتلاشی لی، اس دوران گینگ وارسےتعلق رکھنےوالے6 ملزم پکڑےگئے، رینجرزحکام کےمطابق آپریشن کےدوران 3 مغوی بھی بحفاظت بازیاب کرالئےگئے جن میں لیاری کےشہریاراور حسن کے علاوہ ڈیفنس کا رہائشی عمرارشد بھی شامل ہے ، عمر ارشد نجی کمپنی میں پروجیکٹ مینجر ہے،جسے کسی کام سے سٹی کورٹ آتے ہوئے 13 جون کواغوا کرلیا گیا تھا جبکہ اس کی رہائی کےلئے 2 کروڑ روپےتاوان کامطالبہ کیا گیا تھا۔ رینجرزحکام کےمطابق لیاری میں کارروائی کےدوران پکڑے گئے افراد میں علی باقربھی شامل ہے جو بدنام گینگسٹر ارشد پپو کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جبکہ ارشد پپو قتل کیس میں اب تک کئی لوگ پکڑے جاچکے ہیں ، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے پکڑے گئے ملزم اغوابرائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.