کراچی: قتل و غارت گری نے زور پکڑ لیا، 5افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں صبح سویرے ایک بار پھر قتل و غارت گری نے زور پکڑ لیا، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے۔ ماڑی پور کراون سینیما کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ صدر کے علاقے جونا مارکیٹ اور ملیر کے علاقے صالح محمد گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، نارتھ کراچی فاؤ سی ٹو میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور عمران قتل ہوا، ساتھ ہی کورنگی بلال کالونی میں دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور فائرنگ سے دو افراد قیصر اور ناصر اور ڈاکو شدید زخمی ہوا، جنکو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص قیصر دوران علاج دم توڑ گیا۔

تبصرے بند ہیں.