کراچی: فائرنگ، پرتشدد واقعات، 5 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سابق ایم پی اے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ کراچی کے علاقے لیاری میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب ندی سے تین دن پرانی لاش برآمد ہوئی۔ بلدیہ سیکٹر فور میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے نور محمد زخمی ہوئے۔ لیاری کے علاقے نیا آباد میں موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے بتیس سالہ عدنان اقبال اور پچاس سالہ رمضان غلام کو زخمی کردیا۔ اسٹیل ٹاون میں لنک روڈ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا شانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ صدر پارکنگ پلازہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے فہیم نامی شخص کو قتل کردیا۔ گارڈن لی مارکیٹ میں فوارہ چوک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گھر کے باہر بیٹھے حسن ولد یعقوب نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تبصرے بند ہیں.