کراچی: کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے لیاقت آباد کے سابق یوسی ناظم جاں بحق ہوگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کہتے ہیں کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔سابق یوسی ناظم لیاقت آباد عابد الیاس اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ گلبہار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عابد الیاس جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے آج نیو زسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عابد الیاس کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ عابد الیاس کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے حکام بالا موٴثر اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.