کراچی سے کالعدم تنظیموں کے 5قیدی اندرون سندھ منتقل

کراچی: سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5قیدیوں کواندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہناہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیاہے، خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ افراد کے ساتھی انھیں چھڑانے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں، قیدیوں کے اہل خانہ نے حکومتی اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ قیدیوںکو فوری طورپر کراچی واپس لایاجائے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5قیدیوں محمدعبداللہ عرف تیمور ولدمحمد ریاض شاہد، وسیم بارودی ولدسمیع احمد، حافظ قاسم عبدالرشید، محمدشفیق عرف بشیراور انعام اللہ عرف مولاکو اندرون سندھ مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیاہےجیل حکام نے قیدیوں کی منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیاہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ مختلف کالعدم تنظیمیں اپنے ساتھیوں کوچھڑانے کی حکمت عملی بنارہے ہیں اوراس ضمن میں جیل پر حملہ بھی کیاجا سکتاہے۔ منتقل کیے گئے قیدیوں محمد عبداللہ اوروسیم بارودی کو 2ستمبر2010 کو نیوٹاؤن سے گرفتارکیا گیاتھا۔ دوسری جانب قیدیوں کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ حکومت کایہ اقدام انتہائی ظالمانہ ہے

تبصرے بند ہیں.