کراچی سٹاک مارکیٹ ،پانچ ہفتوں کی تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں پانچ ہفتوں کی جاری تیزی کا سلسلہ گزشتہ کاروباری ہفتے برقرار نہ رہ سکا ،ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران تین سو اکیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی چھائی رہی،جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک اعشاریہ دو ، چھ فیصد کی کمی ہوئی۔اوسط کاروباری حجم ایک چوتھائی کمی سے بیس کروڑ دس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔

تبصرے بند ہیں.