کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے اعلان کردہ پرامن یوم سوگ کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کواتارچڑھاؤ کے باوجود ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی22100 اور 22200 کی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 52.19 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں31 ارب88 کروڑ 13 لاکھ58 ہزار946 روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ یوم سوگ کے باعث کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں مارکیٹ میں فروخت اور پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب رہا جس سے ایک موقع پر106.15 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی22000 کی نفسیاتی حد بھی گرگئی تھی تاہم مندی میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں نچلی سطح پرآنے کی وجہ سے جمعرات کو بعد دوپہر ان میں خریداری سرگرمیاں بڑھ گئیں جس سے مندی تیزی میں تبدیل ہو گئی، بلحاظ سرمایہ کاری بینکنگ سیکٹر سرفہرست رہا ،ایم سی بی بینک، یوبی ایل، حبیب بینک اور نیشنل بینک کے حصص میں خریداری سرگرمیاں زوروں پر رہیں۔
تبصرے بند ہیں.