کراچی اور ٹھٹھہ میں مختلف واقعات میں 6 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

کراچی: کراچی اور ٹھٹھہ میں مختلف واقعات میں 6 افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ کراچی میں ہاکس بے کے قریب 6 افراد سمندرمیں ڈوب گئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 کوغوطہ خوروں نے دوبنے سے بچا لیا، جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ شہریار، 23سالہ قیصراور40 سالہ فیض الحسن شامل ہیں۔ غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ جون جولائی میں سمندرکی لہروں میں طغیانی کے باعث اکثر لوگ نہاتےہوئےڈوب جاتےہیں۔ دوسری جانب ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں پکنک منانے کے لیے آنے والے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، کراچی سےتینوں دوست سیر و تفریح کے لیے کینجھر جھیل ٹھٹھہ آئے لیکن جھیل میں نہاتے ہوئے کراچی لی مارکیٹ کے 21 سالہ عظیم، 23 سالہ وسیم اور 22 سالہ احد ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غوطہ خوروں نے تینوں لاشوں کو جھیل سے نکال کراسپتال منتقل کردیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

تبصرے بند ہیں.