کراچی: کراچی میں صبح سویرے ایک بار پھر قتل و غارت گری نے زور پکڑ لیا، فائرنگ اور پر تشدد کے واقعات میں سات افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے۔منگھوپیر حمزہ گوٹھ میں کریکر دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ سے بم گرنے سے دھماکہ ہوا تھا۔ ماڑی پور کراون سینیما کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ اولڈ سٹی ایریا جھونا مارکیٹ اور ملیر کے علاقے صالح محمد گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،مقتولین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، نارتھ کراچی فاؤ سی ٹو میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور عمران قتل ہوا، کورنگی بلال کالونی میں دوران ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ سے دو افراد قیصر اور ناصر اور ڈاکو شدید زخمی ہوا، جنکو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص قیصر دوران علاج دم توڑ گیا۔ملیر کے علاقے میں ذاتی تنازعہ پر دو جوانوں کو اغوا کرکے ایک کو قتل کردیا گیا۔ جبکہ مچھر کالونی میں نالہ سے ایک شخص کی دس روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.