کراچی:انتخابی دھاندلی ،اہلسنت والجماعت کا احتجاج

کراچی: کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ناگن چورنگی پر جامع مسجد صدیق اکبر کے سامنے اہلسنت والجماعت کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا عمر حیدری اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ این اے نواسی اور پی پی اٹہتر جھنگ سمیت ملک بھر میں متعدد حلقوں میں متحدہ دینی محاز کے امیدواروں کو پہلے کامیاب اور پھر ناکامیاب قرار دیا گیا۔ جس پر الیکشن کمیشن کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ ریلی کے شرکاء اور رہنماوں نے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.