کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 ہلاک، 8 زخمی
منگھو پیرکے علاقے میں واقع ماربل فیکٹری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ سہراب گل ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی،مقتول کچھ عرصہ قبل تک میٹروول سائٹ میں رہائش پزیرتھا تاہم چند روز قبل منگھو پیر پختون آباد میں شفٹ ہو گیا تھا ، مقتول مچھلی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔سہراب گل اپنے12سالہ بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ مقتول کوملزمان نے سر پر ایک گولی مار کر قتل کر دیا۔ ناظم آباد نمبر 4 گجر نالے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن 35 سالہ سید سلمان علی زخمی ہو گیا۔یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ امجد زخمی ہو گیا۔ منگھوپیر تھانے کی حدودغازی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے3افرادزاہد شاہ،فیض الرحمن،اسماعیل زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹائون نمبر2میں فائرنگ سے30سالہ جاوید،42 سالہ سیدمحمد نثارزخمی ہوگئے،لانڈھی مجاہدکالونی میں کلہاڑی کے وارسے خاتون سر شور زوجہ عبدالرحمن زخمی ہوگئی ۔کراچی: شہر میں فائرنگ اور پر تشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت3افرادہلاک اورمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 8ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ۔سہراب گوٹھ الآصف اسکوائرکے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارعارف علی ہلاک ہوگیا،مقتول اے سی ایل سی پولیس کا ہیڈکانسٹیبل تھا،وہ ٹول پلازہ چیک پوسٹ پرتعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے سہراب گوٹھ میں واقع اپنے گھرجا رہاتھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ملک آغاہوٹل کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔بلدیہ ٹائون نمبر7 میں واقع بکراپیڑی کے قریب خالی پلاٹ سے آسمانی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس30 سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پائو بندھی لاش ملی جسے اغواکے بعدفائرنگ کر کے قتل کیاگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔
تبصرے بند ہیں.