کامن ویلتھ گیمز ،3 رکنی پاکستانی سوئمنگ ٹیم مرکز نگ

62 رکنی پاکستانی دستہ 8 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے ۔پہلی بار قومی ہاکی ٹیم مقابلوں میں شریک نہیں

گلاسگو ( ) گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔ 3 اگست تک جاری رہنے والی ان گیمز میں پاکستان بارہویں مرتبہ حصہ لے رہا ہے۔ اس بار پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں شریک ہے،جن میں بیڈ منٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹک، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ گلاسگو گیمز میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز پاکستانی تیراکی ٹیم ہو گی جس میں سیف گیمز چمپین کرن خان اپنے بڑے بھائی سکندر اور چھوٹی بہن بسمیٰ خان کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔قومی کھیل ہاکی کی ٹیم پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے۔اس سے قبل 11 ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر 24 گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، جن میں سے20 طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں۔ پرتھ میں ہونے والے1962 ء کی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، ان مقابلوں میں قومی اتھلیٹس نے 8 طلائی تمغے اپنے سینوں پر سجائے۔2010ء میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے –

تبصرے بند ہیں.