کارکنوں کاماورائے عدالت قتل، لندن میں متحدہ کااحتجاجی مظاہرہ
لندن: کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،غیرقانونی گرفتاریوں ،سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد،سرکاری اداروں کی جانب سے کارکنا ن کے اغوااور گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام گریٹر لندن کے علاقے ایجویئرمیں بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان خصوصاًکراچی میںجاری حالیہ ریاستی دہشتگردی اورکارکنان کے اغوا گمشدگی،ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ کیخلا ف ملک گیراور بین الاقوامی احتجاج کے اعلان کے بعدایم کیوایم یوکے یونٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ۔ مظاہرین نے ایم کیوایم کے کارکنان پر ہونے والے ظلم کے خلاف پلے کارڈاور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ باز ی کی اور احتجاج کیا۔مظاہر ین میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے علاوہ ہمدرد اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے یونٹ کے ذمے داران نے کراچی میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل،گرفتار یوں او رانہیں لاپتہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورتمام ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیاکہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے ،گرفتار شدگان کورہاکیاجائے اورلاپتہ کارکنوں کوبازیاب کر ایاجائے۔
تبصرے بند ہیں.