پیرس (سپو ر ٹس ڈیسک) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 107 واں ایڈیشن (کل) ہفتہ سے فرانس کے ساتویں مشہور شہر نیس سے شروع ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ کے تین گرینڈ ٹورز میں سے ایک ہے، ایونٹ کا 107 واں ایڈیشن رواں سال جون میں شیڈول تھا جو 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔یہ دوسرا موقع ہوگا جب فرانس کا شہر نیس ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی میزبانی کرے گا، سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3.470 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس (کل) ہفتہ سے شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 20 ستمبر کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم انیوس کے کولمبین سائیکل سوار ایگن برنال ٹور ڈی فرانس میں اپنے اعزاز کا دفاع کریںگے۔ آئرلینڈ کے سائیکلسٹ نکولس روچے نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.