ڈی ایٹ کمشنرزکا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا

اسلام آ باد: ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا، اجلاس میں رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے پیر کوڈی ایٹ کمشنرز اجلاس کے افتتاحی سیشن کی صدارت کی اوررکن ممالک میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان ڈی 8 ممالک کی اقتصادی ترقی کیلیے تنظیم کا سربراہ ہے جو اس 33ویں سیشن کی صدارت کر رہا ہے۔ ڈی ایٹ کمشنر بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی پر مشتمل ہے، اجلاس میں ڈی ایٹ ممالک میں تجارت اور کاروبار کی سہولتوں کی فراہمی کے معاہدوں کاجائزہ لیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.