ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر کملا ہیرس نے اپنی انتخابی نامزدگی قبول کر لی

ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو درپیش المیوں کو اپنا سیاسی ہتھیار بنا لیا ہے،کملا ہیرس کا خطاب

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں خاتون سینیٹر کملا ہیرس نے نومبر میں ہونے والے الیکشن میں نائب صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنونشن کے مندوبین سے خطاب میں کملا ہیرس نے الزام لگایا کہ موجودہ ریپبلکن صدر ٹرمپ امریکا کی موثر قیادت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پچپن سالہ ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو درپیش المیوں کو اپنا سیاسی ہتھیار بنا لیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث زیادہ تر آن لائن منعقد کیے جانے والے اس پارٹی کنونشن میں سابق نائب صدر جو بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جا چکا ہے۔ تقریبا ڈھائی ماہ بعد ان کا انتخابی مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.