ڈپٹی سپیکر کی رولنگ میں بظاہر الزامات ہیں‘کوئی فائنڈنگ نہیں‘چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ میں بظاہر الزامات ہیں کوئی فائنڈنگنہیں۔ کیاسپیکرحقائق سامنے لائے بغیراس طرح کی رولنگ دے سکتاہے،یہ وہ آئینی نکتہ ہے جس پر عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی سپیکر نے ایک قدم اٹھایا ہے، بنیادی بات حقائق کے سامنے آنا ہے، فیصلہ کرنے سے پہلے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون سی سازش ہے جس کی بنیاد پر رولنگ دی گئی۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میٹنگ ہوتی ہے اس کا سائفر آتا ہے۔ پاکستان میں 7 مارچ کو ہونے والی میٹنگ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ڈیفنس اتاچ سمیت تین سفارت کاروں نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.