ڈومینیکا میں طوفان ’ماریا‘ سے 15 افراد ہلاک

روسو: 

کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا طوفان سے 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

درجہ 4 شدت کا طوفان ماریا ڈومینیکا سے ٹکرایا جہاں اس نے ہر چیز تہس نہس کرکے رکھ دی اور ڈومینیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ نے کہا کہ یہ معجزہ ہی ہے کہ طوفان سے سیکڑوں نہیں بلکہ 15 افراد ہلاک ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.