ڈرون گرائے جائیں، پاکستان کو بھارتی تجارتی منڈی نہیں بننے دیں گے، سیاسی و مذہبی رہنما

اسلام آباد / راولپنڈی: مذہبی، سیاسی وکشمیری جماعتوں کے قائدین نے جماعۃالدعوۃ کے تحت دفاع پاکستان کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں کوان کاحق نہ دیا تو پھر اس کاانگ انگ ٹوٹ جائے گا۔ پاکستان کوبھارت کی تجارتی منڈی نہیں بننے دیںگے ،واہگہ کے راستے وسط ایشیاتک تجارت کیلیے موٹر وے نہیںبنانے دیںگے۔حکمراں سفارتخانوںکے ذریعے بھارت کی دہشت گردی کوپوری دنیاکے سامنے بے نقاب کریں۔ پاکستانی حدود میںگھسنے والے ڈرون طیارے گرائے جائیںاورامریکا کوڈرون حملوں کی اجازت دینے والوںکے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ڈی چوک اسلام آباد میںجماعۃ الدعوۃ کے کارواں سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعۃالدعوۃ حافظ محمدسعیدنے کہا کہ جب تک افغانستان میںقونصل خانوںکے نام پر بھارتی دہشت گردی کے اڈے ختم نہیں ہوتے مسئلہ کشمیرحل، بھارتی آبی جارحیت اورتخریب کاری ودہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا کسی قسم کی بیک چینل ڈپلومیسی اورتجارت کی پالیسیاں کامیاب نہیں ہوسکتیں، حکمراں بھارت سے پوچھیں کہ اس نے کنٹرول لائن پرباڑھ کیوں لگائی۔پاکستانی دریائوںپرڈیم کیوںبنائے؟ ہمیںبھارت سے اپنا حق لینا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیرمولاناسمیع الحق نے کہاکہ جہاد بہت بڑی طاقت ہے اسی وجہ سے کافروںنے جہادکودہشت گردی کانام دے دیاہے، جنرل ریٹائرڈ حمیدگل نے کہاکہ اقوام متحدہ مظلوم قوموں کو اپنے دفاع کے لیے جدوجہدکاحق دیتی ہے ۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان نے کہا کہ کشمیریوںنے آلوپیازکی تجارت کے لیے نہیںبلکہ الحاق پاکستان کے لیے قربانیاںدی ہیں۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکا کی شہ پربھارت پاکستان میںتخریب کاری ودہشت گردی پھیلا رہا ہے اورقوم کاشیرازہ بکھیرناچاہتاہے امت کے مسائل حل کرنے کیلیے سب کواکٹھاہوناہوگا۔اس موقع پرعبدالرحمن مکی، غلام محمدصفی،امیرحمزہ ودیگررہنمائوںنے بھی خطاب کیا۔

تبصرے بند ہیں.