ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،پاکستان اس موقف پر قائم ہے ، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر نئی حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ جیل عباس جیلانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ، دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر معاہدے کئے ، تاہم تجارتی راہداری دینے کا معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے، ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی نئی حکومت کی طرف سے معاہدوں پر کام جاری رہے گا ، حکومت پاکستان ایران سے گیس خریدنے کے معاہدے پر متفقہ طور پر کاربند ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.