لاہور( شوبزڈیسک) نامور اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ آن ائیر ڈرامہ ’’لوگ کیا کہیں گے ‘‘میں خودکشی کا ایک منظرفلمبند کرواتے ہوئے حقیقت میں پھندا لگ گیا تھا۔ اعجازاسلم نے بتایا کہ ڈرامے میں خودکشی کا یہ منظر فلمبند کرواتے ہوئے مجھے بہت تکلیف پہنچی۔ بیلٹ ٹوٹنے سے رسی میری گردن میں پھنس گئی اوروہ چند سیکنڈز میرے لیے تباہ کن تھے، میرے پائوں سن ہوچکے تھے، گلا دب گیا تھا اورسرچکرا رہا تھا، میں چند ماہ تک کھانا تک نہیں نگل سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ان چند لمحات نے خودکشی کو میرے لیے حقیقی بنادیا اور مجھے حیرت ہے کہ یہ سب کرنیاوراپنے پیارے کو ہمیشہ کیلئے تکلیف میں چھوڑنے کیلئے کس کرب سے گزرنا ہوتا ہوگا ۔اعجاز اسلم نے اس ڈرامے میں الجھے مزاج کے حامل شخص حسیب کا مشکل کردارادا کیا ہے جو اپنی فیملی کی خواہشات اور ضروریات کی تکمیل کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.