ڈاکٹر قدیر جاگیرداری نظام کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

اسلام آباد: چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک میں جاگیردارانہ سیاسی نظام کے خاتمے ،انتخابات میں امیدوار کے ایک سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے کو خلاف قانون قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری ملک گل زعلی خان نے اتوار کو بتایا کہ ڈاکٹر قدیر ں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کے قانون کے خلاف رواں ہفتے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی پٹیشن میں استدعا کریں گے کہ قومی دولت کا زیاں روکنے اور جاگیردارانہ طرز سیاست کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ انتخابات میں ایک امیدوار کی جانب سے ایک سے زیادہ قومی و صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرے اور یہ ضروری قرار دے کہ ایک امیدوار قومی یا صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر ہی کاغذ ات نامزدگی جمع کرا ئے ایسا ہونے سے نہ صرف حقیقی جمہوریت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ملک میں جاگیردارانہ طرز سیاست کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.