ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ28 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے

دورے کے دوران اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ28 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے، سرکاری ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، افغان فریقین کے درمیان جاری بین الافغان مزاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، سرکاری زرائع کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل بارے جاری بین الافغان مزاکرات میں ابتک کی پیشرفت، رکاوٹوں اور اسے آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا، مزاکرات میں پاکستان افغانستان دوطرفہ تعلقات کے تمام امور پر بھی بات ہوگی، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ بین الافغان مزاکرات میں طالبان کے ساتھ بات چیت میں افغان حکومتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.