ڈالرملکی تاریخ میں پہلی بار 189 روپے پر پہنچ گیا

کراچی:ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 87 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ میں پہلی بار 189 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1200 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث ملکی زرمبادلہ کی منڈیوں میں روپے کو ڈالر کے مقابلے میں بدترین گراوٹ کا سامنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 187.80 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یورو کی قدر 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پاو¿نڈ کی قدر 243 روپے 50 پیسے تک بڑھ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 800 فی تولہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.