بیجنگ(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی سینیٹروں نے چین کے بعض امریکی عہدے داروں کے خلاف پابندیوں کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح اس نے ہانگ کانگ میں جاری اپنے کریک ڈان پر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔سینیٹر ٹیڈ کروز کے ترجمان لورن بلیئر آرنسن نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی یہ خیال کرتی ہے کہ وہ سینیٹر کروز پر دوبارہ پابندیاں عاید کرکے ہانگ کانگ میں حریت پسند جمی لائی کی گرفتاری سمیت کریک ڈان سے توجہ ہٹا سکتی ہے تو وہ غلطی پر ہے اور اس کا یہ حربہ چلنے کا نہیں۔
تبصرے بند ہیں.