چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان، مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دونوں ملکوں نے مستقبل میں اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامئے کے مطابق پاکستان اور چین نے سیاسی، معاشی اور تجارتی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملک آٹھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نے خطے میں اہمیت اختیار کرلی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عوامی رابطے بھی مضبوط بنانا ہونگے۔ دونوں ممالک نے خلابازی، تحقیق اور ہوابازی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دفاعی شعبے اور سلامتی کے امور میں بھی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات سے خطے میں امن کو بھی فروغ ملے گا۔
تبصرے بند ہیں.