چیمپئنز ٹرافی کے مارو یا مرجاؤ کے مقابلے میں جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لئے 235 رنز کا ہدف دیا ہے، دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے اس میچ کو جیتنا لازمی ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ 81 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ اے بی ڈیولیرز 31 اور ڈوپلیسی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن انگرام نے 20، جے پی ڈومینی نے 24، ڈیوڈ ملر نے 19، ریان مکلارین نے 4 اور کرس مورس نے ایک رن بنایا جبکہ رابن پیٹرسن 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، جنید خان، محمد حفیظ، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.