چوہدری نثار کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

 راولپنڈی: 

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ناکامی کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ نہ  لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان چوہدری نثار کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ نے انتخابی حلقوں کے دورے کے دوران عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ  الیکشن میں ساتھ دینے والے ووٹرز اور حمایتیوں کا شکرگزارہوں، حلقے کے عوام کی حمایت اور اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے ، میری سیاست کا مقصد و محور عہدے نہیں  بلکہ عوام کی خدمت ہے۔

تبصرے بند ہیں.