چوالیس سال بعد میانمر میں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کا آغاز

چوالیس سال بعد میانمر میں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کا آغاز ہو گیا۔ میزبان ملک کے شائقین نے میگا ایونٹ کی خوشی میں خوب جشن منایا۔

رنگون: () میانمر میں ہونے 44 سال بعد ایشن گیمز کی واپسی پر شائقین بہت زیادہ خوش نظر آئے۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں فٹبال مداحوں نے اپنے قومی جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ شائقین میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سڑکوں پر ملک کے لیے نعرے لگاتے رہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے فٹبال سٹیڈیم پہنچ گئے۔ ایونٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کے لیے سٹیڈیم میں بڑی سکرینوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.