وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے 41 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی گئی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، شرکاء کو لانگ مارچ پر وزیر داخلہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 41 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی، فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔وفاقی کابینہ نے سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا، سیاسی صورتحال پر غور کے دوران وزیر اعظم نے تمام افسران کو کابینہ روم سے باہر جانے کی ہدایت کی۔
تبصرے بند ہیں.