پی ٹی آئی نے این اے 237 ملیر میں حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست  دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی،  پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے، دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار  حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.