پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ ہوگا

مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا معاملہ زیر بحث نہیں ہو گا، یونس خان سے دورہ انگلینڈ کیلئے معاہدہ تھا

لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں رواں ماہ ہوگا۔اجلاس میں قومی ٹیم اور کوچز کی انگلینڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ مصباح الحق کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق اجلاس معمول کی کارروائی ہے، اجلاس دورہ انگلینڈ کے بعد ہو رہا ہے تو اس میں ٹیم کی پرفارمنس کا معاملہ بھی آئے گا۔ مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا معاملہ زیر بحث نہیں ہو گا، یونس خان سے دورہ انگلینڈ کیلئے معاہدہ تھا۔

تبصرے بند ہیں.