لاہور:
پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی مہم ختم ہوگئی،بطور چیئرمین انتخاب کے بعد نجم سیٹھی کو ’’بی‘‘ پلان پر عمل درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن مکمل ہونے کے بعد گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ لیگ کو ایک کمپنی کا درجہ دیںگے،کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑی رہی کہ فیصلے کا مقصد اپنے اقتدار کو دوام بخشنا ہے،پی سی بی کا چیئرمین تبدیل بھی ہوجائے تو پی ایس ایل کی الگ سلطنت پر ان کی حکمرانی برقرار رہے گی،اس حوالے سے پیش رفت جاری تھی۔
تبصرے بند ہیں.