پی ایس اونے بڑی مقدارمیں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پیشکشیں طلب کرلیں

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل نے موسم سرما کیلیے بڑی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔ پی ایس او کے مطابق 15اکتوبرتا15جنوری تک 3 ماہ کے دوران 4 لاکھ ٹن پٹرول، نومبر تا دسمبر کے دوران 6لاکھ50ہزار ٹن ہائی سلفر فرنس آئل اور 15اکتوبر تادسمبر کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار ٹن لو سلفر فرنس آئل کی درآمد کے لیے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق بڑی مقدار میں پٹرول اور فرنس آئل کی درآمد کا مقصد موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی ممکنہ قلت کے پیش نظر بجلی گھروں اور آٹو سیکٹر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.