پی آئی اے کے طیارے میں اے سی سسٹم خراب، نومولود بچہ بے ہوش

کراچی: 

پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازمیں اے سی سسٹم کی خرابی کی وجہ سے نومولود بچہ بے ہوش ہوگیا۔

پیرس ایئرپورٹ پر اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 750 میں روانگی کے وقت اے سی سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ پیرس ایئرپورٹ پرجہاز کے دروازے بند کردیئے گئے، طیارے میں حبس اور گرمی کی وجہ سے مسافر بلبلا اٹھے۔

طیارے میں ایک نومولود بچہ بھی ماں کے ہمراہ موجود تھا ۔ شدید گرمی کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کے بیہوش ہونے پر بچے کی ماں چیخنے چلانے لگی، خاتون کی جانب سے بار بار دروازہ کھلوانے کی التجا کی گئی، پی آئی اے کا عملہ تماشا دیکھتا رہا اور جہازکے دروازے نہیں کھولے گئے۔

تبصرے بند ہیں.