پی آئی اے طیارے کو برطانوی جنگی طیاروں نے گھیرے میں لے لیا

لاہور: لاہورسے مانچسٹرجانیوالی پی آئی اے کی پروازسیون زیرو نائن میں میں دو سو ستانوے مسافر سوارتھے تاہم جب طیارہ برطانیہ کی حدود میں داخل ہوا تو برطانوی جنگی طیاروں نے مسافر جہاز کو گھیرے میں لیے لیا اور اسے لندن کے شمال مشرقی میں واقع سٹین سٹڈایئرپورٹ کی جانب جانے کے احکام دیے جس کے بعد جنگی طیاروں کے گھیرے میں پی آئی اے کے طیارے کو سٹین سٹڈایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ، جہاز میں عملے سمیت تین سو آٹھ افراد محفوظ رہے ، سٹین سٹڈایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے کو علیحدہ جگہ پر اتارا گیا جس سے فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوا ، تاہم پولیس کے مطابق جہاز میں واقعہ پیش آنے کے بعد اسے اتارا گیا اور تحقیقات کی جا رہی ہیں ،قومی آئیرلائن کا طیارے لاہور سے منچسٹر جا رہا تھا، پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں اور پی آئی اے انتظامیہ مسلسل برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں برطانوی سیکیورٹی ادارے طیارے کی تلاشی لے رہے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں بم کی اطلاع پر گھیرے میں لیا گیا، طیارے میں عملے کے گیارہ افراد سمیت تین سو آٹھ مسافر سوارتھے۔

تبصرے بند ہیں.