پیپلز پارٹی نے سانحہ پشاور کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

اسلام آ باد: پیپلز پارٹی نے سانحہ پشاور کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر اور دیگر نے سانحہ پشاور کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرائی، تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور کے گرجا گھرمیں خودکش حملوں سے دنیا بھرمیں پاکستان کی ساکھ متاثرہوئی ہے، خود کش حملوں کے بعد مسیحی برادری عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے، پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ قواعد کے تحت قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی روک کر اس افسوسناک واقعے کرفوری طورپرایوان میں زیربحث لایاجائے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ارکان نے سانحہ پشاور کے خلاف آج بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرقومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.